اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی پہلی خاتون صدر حلیمہ یعقوب نے صدارتی عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔63 سالہ حلیمہ یعقوب ملک کی آٹھویں صدر منتخب ہوئی ہیں ۔ان کا تعلق مالے کی مسلم برادری سے ہے۔
صدر حلیمہ یعقوب کا کہنا ہے کہ وہ نسل، زبان اور مذہب سے بالاتر ہو کر سنگاپور کے تمام لوگوں کی خدمت کریں گی ۔ حلیمہ یعقوب صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لیےاستعفیٰ دینے سے قبل تقریباً دو دہائیوں تک سنگاپورکی حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی کی نشست پر رکن پارلیمنٹ رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169