اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران کي طرف سے روہنگيا مسلمانوں کو بھيجے گئے امدادي سامان کو ميانمار کي حکومت نے روک ديا ہے.
ايران کے ہلال احمر کے سيکرٹري جنرل مصطفي محمدي نے ارنا کے نمائندے سے بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر حسن روحاني کے حکم پر ايران نے روہنگيا مسلمانوں کو 40 ٹن سامان بھيج ديا تھا جس کو ميانمار کي حکومت نے روک ديا ہے.
بنگلادش ميں ايراني سفارتخانے کي جانب اس سامان کو ميانمار پہنچانے کے لئے کوشش جاري ہيں.
ميانمار ميں دس لاکھ سے زائد مسلمان رہتے ہيں جنہيں ميانمار ميں بدھ مت کے انتہاپسند اور فوج نے تشدد کا نشانہ بنارہا ہے.
ان پرتشدد کاروائيوں ميں اب تک سينکڑوں مسلمان مارے گئے ہيں.
اسلامي جمہوريہ ايران نے ميانمار کے مسلمانوں کے قتل عام کي پرزور مذمت کي ہے اور بين الاقوامي سطح پر تحقيقات کا مطالبہ کيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲