11 ستمبر 2017 - 12:31
کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمااور کوئٹہ کے امام جمعہ نے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنمااور کوئٹہ کے امام جمعہ سید ہاشم موسوی نےبلوچستان کے علاقے کچلاک میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ کل بلوچستان کے علاقے کچلاک میں شیعہ مسلمانوں کو ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردی کے اس سانحہ میں کل چھ افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

کچلاک کے علاقے جلوگیر میں پیٹرول پمپ پر چمن سے آنے والی بدقسمت گاڑی پٹرول بھرانے کیلئے رکی تو تکفیری دہشتگردوں نے نہتے مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوگئے، جبکہ طبی امداد میں تاخیر کے سبب تمام افراد ہسپتال پہنچتے پہنچتے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کے معمول کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

.......

/169