6 ستمبر 2017 - 15:03
عرب ممالک کا بینک سسٹم اور عرب حکام کے اکاونٹس مکمل طور پر امریکی ایجنسی کی گرفت میں

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے 2008 سے دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے بہانے سے خلیجی ممالک کے تمام بینکی نظام پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے 2008 سے دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے بہانے سے خلیجی ممالک کے تمام بینکی نظام پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

عرب ممالک کا بینک سسٹم اور عرب حکام کے اکاونٹس مکمل طور پر امریکی ایجنسی کی گرفت میں ہیں۔

ان اموال میں سے جن کی رقم 3 ٹریلن ڈالر بتائی گئی ہے، امریکی سیکورٹی اداروں کی سربراہی میں امریکہ کے معتبر بینکوں میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔

ڈومینیک اسٹراس کاہن نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے بہانے سے دوسرے ممالک کی سرمایہ کاری کو امریکہ میں لانا، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کے تمام بینکوں کا نظام امریکہ سیکورٹی اداروں کے زیر نظر ہیں۔

خیال رہے کہ کویت کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے لیے امریکی سیکورٹی اداروں کو کویت کے بینکوں پر نظارت کی اجازت دی ہوئی ہے۔

"بینک الکویت الدولی" کے ایک اعلی افسر نے کہا ہے کہ امریکہ نے خلیجی ممالک کے مالی اداروں کی معلومات سے فائدہ اٹھایا ہے اور انہیں غیر متعلقہ افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲