اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر برائے شہری ترقی نے چابھار- زہدان ریلوے لائن کی تعمیر کے لئے ایران اور بھارت کے درمیان 1/5 ارب ڈالر کے حالیہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بھارت سے جلد از جلد اس ریلوے لائن کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
يہ بات 'خيرالله خادمي' نے جمعہ كے روز نئي دہلي ميں ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ ہميں مشرقي علاقے كي توسيع اور شمالي-جنوبي كوريڈور كو مكمل كرنے كے لئے جلد از جلد چابھار بندرگاہ سے منسلك راستوں كو مكمل كرنا چاہيے.
انہوں نے كہا كہ اس اقدام سے چابھار بندرگاہ كي سرگرميوں كو توسيع دينے كے علاوہ ملك كے ليے عظيم فوائد فراہم كيا جائے گا.
انہوں نے تجارت، ٹرانسپورٹ، ريلوے لائن كے نائب وزرا اور بھارت كي پانچ نجي كمپنيوں كے حكام كے ساتھ اپني ملاقاتوں كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان ملاقاتوں ميں فريقين كے درميان اس ريلوے لائن كے منصوبے كي مالي امداد كي فراہمي پر اتفاق كيا گيا ہے.
انہوں نے كہا كا اس دورے كا اہم مقصد ريلوے اور سڑك كے منصوبوں كي مالي امداد كو پورا كرنا تھا.
انہوں نے 250 ہزار ٹن ريل خريدنے كے لئے بھارت كي 450 ملين ڈالر كے كريڈٹ كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اب تك ان ميں سے 150 ہزار ٹن ريل ايران كے حوالہ كي گئي.
انہوں نے بھارت سے لوكوموٹو كي خريداري كے لئے ايران كي دلچسبي كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ اس ملاقات ميں لوكوموٹو كي خريداري كے لئے بھارتي حكام كو ايران ميں كريڈٹ لائن كي تجويز دي گئي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲