31 اگست 2017 - 17:28
علاقائی امن کیلئے ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے: قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار قیام امن و سلامتی کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار قیام امن و سلامتی کی خاطر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے.

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، یہ بات 'محمد بن عبدالرحمان آل ثانی' نے بروسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید بتایا کہ بعض علاقائی مسائل پر ایران کے ساتھ اختلافات ہیں مگر خطے کو پُرامن رکھنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے.

قطری وزیر خارجہ اپنے ملک کے خلاف ناکہ بندی میں شامل چار عربی ممالک کے حوالے سے کہا کہ قطر کو گھیرے میں لینے والے ممالک کوئی اور نقطہ نظر کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں.

انہوں نے کہا کہ قطر کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ ہی اپنے ملک میں دوسروں کو مداخلت کرنے دے گا.

قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک نے ابھی تک چار عربی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشتگردی کی حمایت کرنے کے الزامات کا جواب نہیں دیا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲