30 اگست 2017 - 12:45
میرے وطن تیرا خدا حافظ۔ ۔ ۔ ۔؛ پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لندن چلے گئے

سابق وزیراعظم کو لندن روانگی کیلئے سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے اولڈ ائیرپورٹ لایا گیا، روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، نواز شریف کینال روڈ اور مال روڈ کے راستے اولڈ ائیرپورٹ پہنچے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، آصف کرمانی اور برطانوی نژاد دوست عبداللہ جان ائیرپورٹ پر ان کے ہمراہ تھے۔ نواز شریف ایمریٹس کی فلائیٹ ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہو گئے۔ میاں نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں جاتی امراء سے اولڈ ائیرپورٹ لایا گیا، نواز شریف فلائٹ نمبر ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو لندن روانگی کیلئے سخت سکیورٹی میں جاتی امرا سے اولڈ ائیرپورٹ لایا گیا، روٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، نواز شریف کینال روڈ اور مال روڈ کے راستے اولڈ ائیرپورٹ پہنچے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، آصف کرمانی اور برطانوی نژاد دوست عبداللہ جان ائیرپورٹ پر ان کے ہمراہ تھے۔ نواز شریف ایمریٹس کی فلائیٹ ای کے 625 کے ذریعے براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی وہیں گزاریں گے۔

.......

/169