30 اگست 2017 - 11:58
روسی وزير خارجہ سرگئی لاوروف کی قطر کے امیر سے ملاقات

روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے قطر کے امیر سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے قطر کے امیر سےشیخ تمیم بن حمد آل ثانی دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پرملاقات اور گفتگو کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ ملاقات بند دروازوں کے پیچھے ہوئی اطلاعات کے مطابق لاوروف قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ لاوروف اس سے قبل کویت اور امارات کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169