27 اگست 2017 - 12:03
قطر کے سفیر نے تہران میں اپنا کام شروع کر دیا

قطر کے سفیر نے قطر کے سفارتخانے میں قانونی طور پراپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سفیر جمعے کو تہران پہنچے اور سنیچر چھبیس اگست سے انھوں نے قطر کے سفارتخانے میں قانونی طور پراپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں- اس سے پہلے تیئیس اگست کو ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پرگفتگو کی تھی جس میں قطر کی جانب سے اپنے سفیر کی تہران واپس آنے کی خبر دی گئی تھی -

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو سے پہلے قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا تھا کہ اٹھارہ مہینے کے بعد قطر کے سفیر کو دوبارہ ایران بھیجا جا رہا ہے-
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے قطر کے سفیر کی ایران واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جمعرات کو کہا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، تعلقات کو فروغ دینے کی پڑوسی ملکوں کی مثبت کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169