اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کا عراق کے شہر تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے داعش پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی وزير اعظم عنقریب تلعفر کی آزادی کا کسی بھی وقت باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔
ادھر روسیا الیوم کے مطابق عراقی فورسز نے 95 فیصد علاقہ داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
عراقی ذرائع کے مطابق تلعفر کے 29 علاقوں میں سے 27 علاقے عراقی فورسز نے آزاد کرا لئے ہیں۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی بری فوج کے کمانڈر ریاض توفیق نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے شہر تلعفرکو آزاد کرانے کے آپریشن میں داعش کے مقابلے میں کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ آپریشن اس شہر کی مکمل آزادی تک جاری رہے گا-

۔۔۔۔۔۔۔
/169