26 اگست 2017 - 14:12
جوہری معاہدے کے بعد ایران اور دنیا کے 249 بینکوں کے درمیان تعاون کیلئے رابطہ

دسمبر 2015 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد سے ایران اور غیرملکی بینکوں کے درمیان سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایران اور دنیا کے 249 بینکوں کے درمیان تعاون کے لئے رابطے بھی قائم کئے گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دسمبر 2015 میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد سے ایران اور غیرملکی بینکوں کے درمیان سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایران اور دنیا کے 249 بینکوں کے درمیان تعاون کے لئے رابطے بھی قائم کئے گئے.

ایران کے مرکزی بینک کے مطابق، پابندیوں کے دور میں غیرملکی بینکوں کی ایران میں شراکت داری کی سطح بہت کم تھی مگر موجودہ حکومت کی تعمیری پالیسی کے ذریعے 249 غیرملکی بینکوں نے ایران کے ساتھ مالیاتی تبادلوں کے رابطے کئے.

وطن عزیز ایران کو حالیہ مہینوں میں بینکاری شعبے میں شایان شان کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں یہاں تک کہ ایشیائی بینکوں کے مقابلے میں یورپی بینک اور مالیاتی ادارے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کی توسیع پر زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں.

موجودہ ایرانی حکومت کے بر سر اقتدار آنے کے وقت ملک میں اقتصادی، ثقافتی، خارجہ پالیسی بالخصوص اندرونی مسائل میں سازگار ماحول نہیں تھا مگر عوام نے صدر روحانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے ثمرات آج مختلف سیاسی اور اقتصادی مسائل کا خاتمہ ہے.

ایران اور عالمی برادری کے درمیان بینکنگ تعلقات کی بحالی کے علاوہ اس وقت ایران کے مرکزی بینک اور ملک کے دیگر نامور بینکوں کی شاخیں برطانیہ اور جرمنی سمیت مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک میں کھل گئیں ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲