26 اگست 2017 - 13:01
یمن میں امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ

یمن کی سمندری حدود میں امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی لاپتہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی سمندری حدود میں امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرتباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک فوجی لاپتہ ہوگیا ہے۔امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں سعودی عرب کے اتحاد میں شامل ہے۔

.......

/169