اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کےمطابق، صنعاء ہوٹل پر ہونے والے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاراللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ صنعاء حملے نے آل سعود کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیاہے ان کی اصل حقیقت دنیا پر واضح ہوگئی ہے۔
انصاراللہ کے رہنماء نے یمنی عوام سے اپیل کی کہ دشمن کے مختلف حربوں اور حملوں سے نہ ڈریں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے آل سعود اور آل یہود کا استقامت کے ساتھ مقابلہ کریں۔
انہوں نے المؤتمر پارٹی اور دوسرے تمام یمنی گروہوں سے متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے سامنے اپنی ذمہ داریوں پر پورا پورا عمل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دشمن کی چال بازیوں سے محتاط رہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب دشمن کو پتہ چلا ہے کہ وہ حملوں کے ذریعے یمن کے غیور قوم کو نہیں کچل سکتا اس لئے وہ کوشش کررہا ہے کہ یمنی قوم کے درمیان اختلافات پیدا کرے۔
واضح رہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں آل سعود کے اتحادی لڑاکا طیاروں کے فضائی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 60 ہوگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲