24 اگست 2017 - 12:23
صحرائے سینا میں متعدد وہابی دہشتگرد ہلاک

مصری فوج نے صحرائے سینا میں ایک کارروائی کے دوران وہابید ہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوج نے صحرائے سینا میں ایک کارروائی کے دوران وہابید ہشت گرد تنظیم داعش سے منسلک 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
مصر فوج نے اعلان کیا ہے کہ صحرائے سینا میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف مصری فوج آپریشن جاری ہے ۔
مصری فوج نے تازہ کارروائی میں 8 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ دہشت گردوں کی آٹھ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169