اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے وزیر دفاع اور امور لاجسٹک نے میزائل پروگرام کے حوالے سے مغربی ممالک کے دباؤ پر اپنے پہلے رد عمل میں کہا ہے کہ دفاعی حکمت عملی ملکی ضروریات کے مطابق ہوگی اور اس حوالے سے میزائل پروگرام کا فروغ بھی بدستور جاری رہے گا.
یہ بات بریگیڈیئر جنرل 'امیر حاتمی' نے گزشتہ نئی ایرانی کابنیہ کے پہلے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے بعض ممالک کی جانب سے میزائلی پروگراموں پر دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزارت دفاع کے منظور ہونے والے منصوبوں کے مطابق دفاعی میزائلوں کا پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کے ناقابل تبدیل پالیسی ہے اور ایسے پروگرام جاری رکھے گا.
جنرل حاتمی نے ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں کی جانب سے وزارت دفاع پر اہمیت دینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ ایرانی دفاعی صنعت کو فروغ دیں گے.
یاد رہے کہ بریگیڈئیر جنرل 'امیر حاتمی' نے گزشتہ روز ایرانی اراکین مجلس کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتے ہوئے 13ویں ایرانی وزیر دفاع کے طور پر منتخب ہوگئے.
نامز دوزیر دفاع مجلس کے 288 ارکان کے ووٹوں میں سے 261 ووٹ حاصل کرسکے جس کی وجہ وہ ڈاکٹر روحانی کی نئی کابینہ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲