اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی میڈیا نے ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہونے والی شیشے اور متعلقہ صنعتوں کی پہلی بین الاقوامی نمائش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا میں شیشہ برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے.
چيني سركاري نيوز ايجنسي شن ہوا نے اعلان كيا ہے كہ وسطي ايشيائي اور يورپي ممالك ميں ايراني گلاس كي برآمدات ميں قابل قدر اضافہ ہوا ہے اور خليج فارس، يورپ اور وسطي ايشيائي ممالك ميں 40 فيصد ايراني شيشہ بر آمد كيا جاتا ہے.
چيني برطانوي نيوز ويب سائٹ نے كہا كہ ايران كي 10 كمپنياں اور فيكٹرياں روزانہ 450 ہزار ميٹر شيشہ پيدا كررہي ہيں.
تفصيلات كے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں 23 سے 26 اگست تك شيشے اور متعلقہ صنعتوں كي پہلي بين الاقوامي نمائش كا انعقاد ہو گا جس ميں مختلف ملكي اور غيرملكي كمپنياں شركت كريں گي.
اس منعقد ہونے والي نمائش ميں فرانس، اٹلي، چين اور جرمني سميت مختلف ممالك كے تجارتي، صنعتي اور اقتصادي سرمايہ كار شركت كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲