18 اگست 2017 - 08:51
قطر کا قطری عازمین حج کے لئے سرحد کھولنے کا خیر مقدم

قطر نے سعودی عرب کی جانب سے کئی ہفتوں سے بند سرحد کو عازمین حج کے لیے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر نے سعودی عرب کی جانب سے کئی ہفتوں سے بند سرحد کو عازمین حج کے لیے کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ قطر کی وزارت اوقاف نے قطری عازمین حج کے سر حد کھلنے کے سعودی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اپنے حاجیوں کی سلامتی کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات انجام دےگا۔ اس سے قبل اطلاعات کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں پریس کانفرنس کے دوران قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطر میں رہنے والے یا قطر سے آنے والے عازمین کو حج کرنے سے روکنے کا فیصلہ سیاسی تھا، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اب عازمین حج کو اجازت دینا بھی ایک سیاسی فیصلہ ہے، مگر یہ دوسری سوچ سے کیا گیا فیصلہ ہے۔قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے لیے دوسرے درجے کی راہ اختیار کی گئی، تاہم اب ہمارے شہری حج کے فرائض ادا کر سکیں گے۔

.......

/169