16 اگست 2017 - 10:01
سپاہ پاسداران انقلاب براہ راست شام میں داعش کے خلاف میدان جنگ میں اتر آئی+ ویڈیو کلیپ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے شہید محسن حججی کے خون کا انتقام لینے کے لیے شام میں داعش کے خلاف براہ راست بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی شروع کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے شہید محسن حججی کے خون کا انتقام لینے کے لیے شام میں داعش کے خلاف براہ راست بڑے پیمانے پر فوجی کاروائی شروع کر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بٹالین فرزندان امام خامنہ ای نے شہید حججی جنہیں چند روز قبل شام میں داعش کے عناصر نے دردناک طریقے سے شہید کیا تھا کا انتقام لینے کے لئے فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے اس فوجی آپریشن کے بعد شام میں داعش کی نابودی یقینی ہو گی۔
واضح رہے کہ تاہم شام میں سپاہ پاسداران نے براہ راست کوئی فوجی کاروائی نہیں کی تھی بلکہ سپاہ پاسداران کے چند جوان شامی فوج کی مدد کے لیے داعش کے خلاف جنگ میں شرکت کرتے تھے لیکن اس بار سپاہ پاسداران کا براہ راست داعش کے خلاف جاری جنگ میں شمولیت اختیار کرنا داعش کی نابودی کو یقینی بنا دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲