14 اگست 2017 - 17:01
شمالی کوریا کے صدر کا فوج کو الرٹ رہنے کا حکم

شمالی کوریا کے صدر نے فوج کو امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صدرکیم جون اون نے فوج کو امریکہ کے ممکنہ حملے کے پیش نظر الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔ کل رات کیم جونگ اون کوشمالی کوریا کی فوج نے امریکی جزیرے گوام پر حملے کی تیاری سے آگاہ کردیا ہے۔ امریکی دھمکیوں کے پیش ںظر شمالی کوریا نے بھی جوابی حملے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

.......

/169