اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے اپنے لبنانی ہم منصب کے نام ایک پیغام میں صہیونی جارحیت کے خلاف لبنانی حکومت اور قوم کی 33 روزہ جنگ میں فتح حاصل کرنے کی 11ویں سالگرہ پر مبارکاد پیش کی.
ڈاکٹر روحانی نے پیر کے روز لبنان کے صدر 'میشال عون' کے نام اپنے پیغام میں 33 روزہ جنگ میں فتح کی 11ویں سالگرہ کی مناسبت سے دلی مبارکباد دی.
انہوں نے مزید کہا کہ اس فتح سے جارحیت اور قابض فورسز کے خلاف لبنانی قوم کی ناقابل تسخیر طاقت سامنے آتی ہے.
ایرانی صدر نے کہا کہ لبنان کی مسلح افواج، مجاہدین، مزاحمتی فرنٹ نے عوامی اور حکومتی پشت پناہی کی بدولت اپنی سرزمین کا تاریخی دفاع کرتے ہوئے 33 روزہ جنگ میں صہیونیوں کو سنگین شکست سے دو چار کردیا.
انہوں نے لبنانی صدر اور قوم کی سربلندی اور خوشحالی کے لئے دعا کی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲