12 اگست 2017 - 11:18
یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کا دورہ تہران

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏عیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوا متحدہ کے خصوصی نمائندے نے ایران کے نائب وزیر‍ خارجہ سے ملاقات میں سیاسی مذاکرات کی دوبارہ بحالی اور یمن کے محصور اور قحط زدہ عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہم کے طریقوں پر گفتگو کی-
اقوام متحدہ کے نمائندے تہران میں اپنے قیام کے دوران یمن کے ہی حالات پر بات چیت کررہے ہیں - یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نے گذشتہ ہفتے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے بھی یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا - اسما‏عیل ولدالشیخ نے اس سے پہلے جون میں تہران کا دورہ کیا تھا-

........

/169