اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں 24ویں بین الاقوامی کتاب کی چار روزہ نمائش کا 23 اگست سے انعقاد کیا جائے گا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران مہمان ملک کی حیثیت سے شرکت کرے گا اور اس حوالے سے 80 رکنی ایرانی وفد کا دورہ چین متوقع ہے.
یہ بات ایران کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برائے امور ثقافتی نمائش 'رضا نوعی' نے جمعہ کے روز بیجنگ میں چینی ریڈیو، ٹی وی اور فلم ادارے کے سربراہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ منعقد ہونے والے کتاب میلے میں ایرانی 6 مصنف اور 13 پبلیشر کی کتابیں منظر عام پر لایا جائے گا.
نوعی نے کہا کہ چین میں تعینات ایرانی ثقافتی اتاشی اور اعلی چینی حکام کے درمیان باہمی تعاون کے ساتھ اس نمائش کے دوران چین کے قومی عجائب گھر میں ایرانی فلم کے ثقافتی ہفتے کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا.
چین میں تعینات ایرانی ثقافتی اتاشی 'محمد رسول الماسیہ' نے اس پریس کانفرنس میں منعقد ہونے والے بڑے کتاب میلے کے اہکاروں کی کوششوں کی تعریف کی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین ایشیا میں بڑے بین الاقوامی کتاب میلے کے انعقاد پر فخر کرتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان ایسے کتاب میلہ ثقافتی تعلقات کو بڑھ کرسکتا ہے.
الماسیہ نے 'ایک بلیٹ ایک راستہ' کے عنوان سے جدید شاہراہ ریشم کی بحالی کے پروگرام کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ قوموں کے روحانی تعلقات کو مضبوط بن سکتا ہے.
جائو خایون نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مہذب اور ثقافتی ملک ہے اسی لئے بین الاقوامی نمائشوں کا منتظمین اس ملک پر خاص اہمیت دیتے ہیں اور چین میں منعقد ہونے والے عالمی کتاب میلے میں مہمان خصوصی ہے.
تفصیلات کے مطابق منعقد ہونے والے کتاب میلے23سے 26 اگست تک چینی دارالحکومت بیجنگ میں انعقاد جس میں اسلامی جمہوریہ ایران 'ایران، شاہ راہ ریشم کی رنگین خواب' کے نام سے نعرے کے ساتھ شرکت کرے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲