10 اگست 2017 - 17:52
ایرانی پارلیمنٹ کمیٹی میں امریکہ کے خلاف بل پاس

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کی ایک ذیلی کمیٹی نے ایک بل پاس کیا ہے جس کا مقصد امریکہ کی ایران دشمن پالیسیوں سے مقابلہ کرنا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس) کی ایک ذیلی کمیٹی نے ایک بل پاس کیا ہے جس کا مقصد امریکہ کی ایران دشمن پالیسیوں سے مقابلہ کرنا ہے.

ايراني پارليمنٹ كے قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي كميشن كے نائب سربراہ 'كمال دہقاني فيروز آبادي' نے ارنا نمائندے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ بل بہت جلد منظوري كے لئے پارليمنٹ ميں پيش كيا جائے گا.

انہوں نے ايران كے خلاف امريكہ كے حاليہ اقتصادي پابنديوں اور خطے ميں امن اور استحكام كو خراب كرنے ميں امريكہ كي دہشت گردوں كي حمايت كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران امريكہ كے سازشوں كے خلاف موثر جواب دے گا.

تفضيلات كے مطابق امريكہ نے ايران كے ميزائل پروگرام خطے كي سلامتي كے لئے خطر قرار ديتے ہوئے حال ہي ميں ايران كے خلاف مزيد پابندياں عائد كي ہے.

امريكہ اسلامي جمہوريہ ايران كو حماس اور حزب اللہ كي مدد كي خاطر ايران كو دہشت گرد گروہوں كے حامي قرار دے رہا ہے.

اسلامي جمہوريہ ايران نے امريكہ كے يہ سارے الزامات كو مسترد كيا ہے.

ايران نے اعلان كيا ہے كہ ان كا ميزائلي پروگرام دفاعي مقاصد كے لئے ہے اور اپني سلامتي كو برقرار ركھنے كے لئے ميزائل پروگرام كے حوالے سے كبھي امريكہ سے سمجھوتہ نہيں كرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲