اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے معائنہ کاروں اور انسپکٹروں کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک معائنہ کار اور انسپکٹر کے لئے قابل اعتماد ہونا ضروری ہے۔
علی اکبر صالحی نے معائناکاروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر کسی غلط کام کو صحیح سمت میں ہدایت کرنے کا نام ہے ہمیں مجری اور انسپکٹر کے درمیان اعتماد کی فضا ایجاد کرنی چاہیے کیونکہ ان دونوں کے درمیان اعتماد بہت ہی مفید اور مؤثر ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جو ذمہ داری سونپی گئي ہے اسے ہمیں احسن طریقہ اور حسن و خوبی کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔
.......
/169