8 اگست 2017 - 19:34
شام اور ایران باہمی تعاون سے تکفیری دھشتگردوں کا صفایا کریں گے: شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ 'عماد خمیس' نے کہا ہے کہ شام اور ایران ایک دوسرے کے تعاون سے تکفیری دہشتگردوں کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہوں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے وزیر خارجہ 'عماد خمیس' نے کہا ہے کہ شام اور ایران ایک دوسرے کے تعاون سے تکفیری دہشتگردوں کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہوں گے.

يہ بات انہوں نے اسلامي جمہوريہ ايران كے پارليماني اسپيكر 'علي لاريجاني' سے ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايران خطے ميں ايك بڑي طاقت ہے جو علاقائي استحكام اور سلامتي كے لئے مثبت كردار ادا كررہا ہے.

انہوں نے سعودي عرب كي اسلام دشمن پاليسيوں پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا كہ آل سعود كے حكمران امريكہ اور صيہوني حكومت كے مفادات كے بجائے اسلامي دنيا كے مفادات كو ترجيح ديں.

شام كے وزير اعظم نے ايران ميں صدارتي انتخابات كے كامياب انعقاد اور صدر حسن روحاني كي كاميابي كو جمہوري فتح قرار ديتے ہوئے كہا كہ ايران ميں جمہوري طرز حكومت خطے كے لئے ايك مثال ہے.

انہوں نے كہا كہ امريكہ صيہوني حكومت اور سعودي عرب نے مل كے علاقے ميں تكفيري دہشت گردوں كو جنم ديا جس سے علاقہ عدم استحكام كا شكار ہوا.

انہوں نے مزيد كہا كہ يقينا شامي حكومت ان تينوں ممالك كي سازشوں كو ہميشہ كے لئے ناكام بنا دے گي.

شامي وزيراعظم نے كہا كہ شامي فوج دہشت گردوں كو مختلف علاقوں سے پسپا كررہي ہے اور ان كي مكمل شكست تك اپنا آپريشن جاري ركھے گي.

ايران كي پارليمنٹ كے اسپيكر نے بھي شامي حكومت اور عوام كي حمايت جاري ركھنے پر اپني يقين دہاني كا اعلان كيا.

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمي دلچسپي كے امور پر تبادل خيال كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲