8 اگست 2017 - 19:29
ایران کا پاکستان سے سرحدی علاقوں کو مزید محفوظ بنانے کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے بالخصوص منشیات کے اسمنلگروں رو روکنے کے لئے پاکستان سنجیدہ اقدامات کرے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے بالخصوص منشیات کے اسمنلگروں رو روکنے کے لئے پاکستان سنجیدہ اقدامات کرے.

یہ بات ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی کمانڈر بریگیڈیئر 'سعید کمیلی' نے اس وقت کہی جب ایرانی بارڈ گارڈز نے منشیات اسمنگروں کے ایک گروپ کو پکڑ لیا جو پاکستانی سرزمین سے ایران داخل ہوگئے تھے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے منشیات اسمگلروں اور دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں.

قابل ذکر ہے کہ ایران کے سرحدی اہلکاروں نے منشیات کے اسمگلروں کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کرتے ہوئے 1.7 ٹن منشیات کو قبضے میں لے لیا.

اسمگلروں کے ایک بڑے قافلے کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ پاک،ایران حساس سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے.

اس موقع پر ایرانی اہلکاروں اور اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں شرپسند عناصر اپنے اسلحہ اور منشیات چھوڑ کر پاکستان فرار ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲