6 اگست 2017 - 18:29
مولانا کلب جواد نقوی وزارت داخلہ کی طرف سے نیشنل فائونڈیشن فار کمیونل ہارمونی کے ممبر منتخب

مجلس علماء ہندکے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی کو آج وزارت داخلہ کی طرف سے (NFCH )کا ممبر منتخب کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس علماء ہندکے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی کو آج وزارت داخلہ کی طرف سے (NFCH )کا ممبر منتخب کیاہے ۔وزارت داخلہ کی طرف سے نیشنل فائونڈیشن فار کمیونل ہارمونی کی تازہ جاری فہرست میں۳۷ افراد شامل ہیں ۔
 یہ فائونڈیشن سماجی ہم آہنگی اور قومی یک جہتی کے لئے کوشاں رہتا ہے ۔وہ لوگ جو ہندوستان میں قومی یک جہتی، اتحاد، امن و آشتی اور فلاح و بہبود کے لئے بغیر کسی حرص اور دکھاوے کے یہ کام انجام دیتے ہیں وزارت داخلہ ایسے افراد کو اس فائونڈیشن کی نظارت کے لئے منتخب کرتی ہے تاکہ مزید بہتر امور انجام پاسکیں اور ہندوستان میں امن و سکون اور اتحاد و یک جہتی کی فضا برقرار رہے ۔
 مولانا کلب جواد نقوی کو ان کی اتحاد بین المذاہب کی کوششوں اور ہندوستان مین امن و آشتی و قومی یکجہتی کے لئے کی جانے والی جد و جہد کی بنیاد پر اس کمیٹی میں ممبر منتخب کیاگیاہے ۔جیساکہ مولانا کلب جواد نقوی ہمیشہ اس راہ میں مسلسل جد وجہد کرتے آئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲