اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: سابق وزیراعظم نواز شریف سپریم کورٹ کے حکم پر نااہلی کے بعد بدھ کو اسلام آباد سے لاہور جا رہے ہیں ، ن لیگ کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر نواز شریف کا سفر تاریخی ہوگا ، مسلم لیگ ن سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔
مسلم لیگ ن کے قائدین ، وفاقی اور پنجاب حکومت کے عہدے دار نوازشریف کی سیکورٹی کے معاملے پر جامع حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کی حفاظت کے لیے بم پروف گاڑی ، جیمرز اور خصوصی سیکورٹی فورس استعمال کی جائے گی، مسلم لیگ ن کے ورکرز ان کی گاڑی کے گرد حصار بنائے رکھیں گے ، تمام راستوں پر بم ڈسپوزل اسکواڈ قافلے کی آمد سے پہلے اسکریننگ کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ شہریوں کو ریلی کے سبب پریشانی سے محفوظ رکھنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے۔
.......
/169