3 اگست 2017 - 10:53
پاکستان کے انتظام کشمیر کے صدر کی جانب سے رہبرانقلاب اسلامی کی قدردانی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی حمایتوں کی قدردانی کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے رہبر انقلاب اسلامی اور ملت ایران کی جانب سے کشمیری عوام کی حمایتوں کو سراہتے ہوئے اسے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کا سبب قرار دیا ہے- سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے عوام، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای اور ایران کے عوام کی اخلاقی حمایتوں کی قدرکرتے ہیں- پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات اور ایرانی عوام کی حمایت کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہونے اور ہندوستانی فوج کے حملوں کے باعث پیدا ہونے والی بے پناہ مشکلات کے سامنے استقامت کا جذبہ مزید مضبوط ہونے کا باعث بنی ہے - انھوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا کے دوسرے ممالک بھی ایران کو نمونہ عمل بنائیں گے اور مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں گے تاکہ کشمیریوں کو اس سے زیادہ قربانی نہ دینی پڑے- اس سے قبل بھی کشمیر کی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے عید الفطر کے موقع پر کشمیری عوام کی حمایت میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کا خیرمقدم کیا تھا -

۔۔۔۔۔۔۔

/169