11 جولائی 2017 - 09:40
افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک و زخمی

افغانستان میں افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہونے والے آپریشن میں 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک اورزخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 69 دہشتگرد ہلاک اور39 زخمی ہوگئے۔

افغان فورسز نے یہ آپریشن صوبہ بلخ کے ضلع چمتل میں دہشتگردوں کے خلاف کیا۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ترجمان صوبائی گورنرکے مطابق ڈرون حملہ گزشتہ رات زرمت ڈسٹرک میں کیاگیا۔

.......

/169