اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزير خارجہ بورس جانسن نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ خلیج فارس کے بحران میں فوجی مداخلت اور کارروائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق برطانوی وزير خارجہ نے قطر اور 4عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں کویت کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ نے قطر کے محاصرے کو غلط اور نا درست اقدام قراردیتے ہوئے کہا برطانیہ اس اقدام سے خوش نہیں ہے اور برطانیہ اس بحران کو جلد از جلد حل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔
.......
/169