اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریف دمشق اور غوطہ شرقیہ میں کلورین گیس کے استعمال کے دعووں کو شامی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
اس سے پہلے شامی فوج نے دہشت گردوں کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا تھا کہ شامی فوج نے علاقے میں کلورین گیس کا استعمال کیا ہے۔
عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق شام کی حکومت کے پاس اس وقت کسی بھی قسم کے کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔
اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے الزام کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
.......
/169