3 جولائی 2017 - 18:01

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فرانس میں مساجد پر یہ دوسرا حملہ ہے جس میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فرانس میں مساجد پر یہ دوسرا حملہ ہے جس میں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو زخمی کردیا ہے۔

فرانس کے جنوب مشرقی شہر آوینیو میں ایک مسجد پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ کہ مقامی وقت کے مطابق 10 بجکر 30 منٹ پر ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے شاٹ گن سے مسجد کے قریب فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

پروسیکیوشن حکام نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق واقعے میں مسجد کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، سڑک پر ہونے والے اس واقعے میں مذہب کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق کار میں چار افراد سوار تھے اور سب نے نقاب پہن رکھے تھے۔واقعے کی تحقیقات کرمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردی گئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک شخص نے پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک گاڑی مسجد سے ٹکرانے کی کوشش کی تھی تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔

فرانس میں مسلمان رہنماوں نے پیرس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مسلم عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲