اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس کے اسنیپروں نے شہر تعز میں ایک سو تین اور مشرقی شہر مخا میں نو اور جبل حبشی میں تین سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-
ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور انصاراللہ کے اسنیپروں نے صوبہ شبوہ میں بھی بائیس، بیضاء میں دو اور ضالع میں تین سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کیا-
درایں اثنا سعودی فوج نے یمن کے صوبہ حجہ کے میدی اور حرض قصبوں کو سات بار اپنی فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا اور صوبہ صعدہ کے الظاہر قصبے پر بھی اپنے حملے دوبارہ شروع کر دیئے-
صوبہ صنعا کے بنی مطر قصبے کے جبل ظفار علاقے میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے تین بار بمباری کی-
سعودی عرب نے امریکہ کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر فضائی حملے شروع کئے ہیں اور ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا فضائی، زمینی اور بحری محاصرہ کر رکھا ہے-
یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک بارہ ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور در بدر ہو چکے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔
/169