2 جولائی 2017 - 18:55
اصغریہ کی جانب سے سندھ بھر میں سانحہ پاراچنار کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا انعقاد

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدربرادر فضل حسین اصغری کی اپیل پر سانحہ پاراچنار و کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے گئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد()اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کےمرکزی صدربرادر فضل حسین اصغری کی اپیل پر سانحہ پاراچنار و کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے منعقد کئے گئے،تمام شہروں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہے۔جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکوئٹہ و پاراچنار میں بم دھماکوں کے ذریعے 100 سے زائد بے گناہ روزہ دار مسلمانوں کی شہادت آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد پر سوالیہ نشان ہے، پاراچنار طوری بازار میں بارود سے بھری گاڑی کو روکنے کی کوشیش کرنے والے پولیس اہلکار لائق تحسین ہیں، لیکن چاروں طرف سخت چیکنگ کے ہوتے ہوئے شہر کے اندر بارود سے بھری گاڑی کا پہنچنا سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک کے شہریوں کو اسلام کے نام پر قتل کیا جا رہا ہے، کئی عرصے سے ملک خداداد پاکستان کے محب وطن شہریوں تہ تیغ کیا جا رہا ہے، لیکن ریاست اور حکومت بے بس نظر آرہی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ میں موجود ماضی کی کالی بھیڑوں کو نکال باہر پھینکا جانا چاہیے۔ ملک کو بچانے کے لئے ضیاءالحق کی پالیسی کے تسلسل کو توڑنا ہوگا۔
اور مزید کہا کے ملک و ملت دشمن عناصر کی جڑوں کو نابود کرنے کیلئے دہشتگرد پالنے والے عناصر سے مملکت خداداد پاکستان کو پاک کریں، تب ہی اس ملک میں امن و امان بحال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاراچنار کے شہداء کے وارثین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم کسی بھی مظلوم کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، ہم مظلوم کی حمایت اور ظلم و زیادتی کی مخالفت کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲