اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں آئل ٹینکر میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا.
'بہرام قاسمي' نے اتوار كے روز اپنے ايك پيغام ميں پاكستان كے صوبہ پنجاب كے ضلع بہاولپوركے جنوبي علاقے احمد پور شرقيہ ميں ايك آئل ٹينكر ميں آتشزدگي پر پاكستاني حكومت، قوم اور اس واقعے ميں جاں بحق ہونے والوں كے لواحقين سے تعزيت اور ہمدردي كا اظہار كيا.
تفصيلات كے مطابق اتوار كے روز پاكستان كے صوبے پنجاب كے ضلع بہاولپور كے جنوبي علاقے احمد پور شرقيہ ميں ايك آئل ٹينكر كے الٹنے كي وجہ سے ہونے والے آتشزدگي كے نتيجے ميں 140 افراد جاں بحق اور 120 شديد جھلس گئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲