اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تحریک آزادی القدس اور اصغریہ عمل و عمل تحریک کی جانب سے حیدرآباد میں قدم گاھ مولٰی علی علیہ السلام تا گل سینٹر ریل نکالی گئی، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان، شعیہ علما کائونسل، مجلس وحدت مسلمین ،اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان، پیام اسکائوٹس، امامیہ آرگنائیزیشن، فلسطین فائونڈیشن پاکستان و دیگر تنظیموں نے شرکت کی، ریلی میں مرکزی خطاب کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر ثابت علی ساجدی نے کہا کہ آج مظلومین جہاں فلسطین کے حق میں اور غاصب ریاستوں امریکہ و اسرائیل کے خلاف متحد ہوکر پوری دنیا میں یوم القدس منا رہے ہیں، آج صرف شعیہ نہیں، سنی نہیں، مسلمان نہیں، بلکہ عیسائی، ھندو و دیگر مذاھب کے افراد بھی سراپا احتجاج ہیں، فلسطین امت مسلمہ کی آواز ہے، امام خمینی رح کے فکر پہ آج عالم انسانیت جمع ہو رہی ہے، قبلہ اول کا یہود کے قید میں ہونا امت مسلمہ کی غیرت کو للکار ہے،ریاض میں ہونے والی اسلامی کانفرنس میں یھودی کی صدارت نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے سرشرم سے جھکادیئے ہیں، سعودی عرب یہ اتحاد امت مسلمہ پہ اپنی اجارا داری کے لیئے کر رہا ہے اور تمام ممالک میں دہشتگردی بھی اس کے فنڈنگ سے ہوتی ہے،امریکہ کی سرپرستی میں بننے والے اتحاد سے امت کو کوئی فائدا نہیں ہوگا، اسرائیل سے اقتصادی اور تمام مہادات امت مسلمہ کی دل آزاری کا سبب ہے، آج یہ امت مظلومین فلسطین سوال کرتی کہ کہاں ہے وہ او آئی سی، جو مسلمان کے حقوق کے لیئے بنی ہے؟ کہاں ہے وہ اقوام متحدہ جو انسانیت کے حقوق کے لیئے بنی ہے؟ ان اداروں کی مجرمانہ خاموشی واضع کرتی ہے کہ وہ ہمارے قتل میں برابر کے شریک ہیں، عالمی میڈیا آل یہود کے قید میں ہونے کی وجہ سے عوام لوگوں تک حقیقت نہیں پہنچ پاتی، میڈیا پہ دیکھنے سے نظر آتا ہے کہ کشمیری لوگ ظالم اور بھارت افواج مظلوم ہے، فلسطینی عوام ظالم اور یہودی فوج مظلوم ہے کو تمیز کرنی چاہیئے حق کو حق دیکھائے، جب کہ حقیقت اس کے خلاف ہے کشمیری عوام پہ بھارتی افواج ظلم کر رہی ہے، فلسطینی عوام پہ یہودی فوج ظلم کر رہی ہے، اس لیئے عالمی میڈیا اور باضمیر صحافت کے امین کو چاہئیے کہ اپنا آواز حق میں بلند کریں، اپنے قلم کو مظلوم کی حمایت میں چلائیں کہ یہ ظلم و ستم کرنے والے بی نقاب ہوسکیں، انہوں نے مزید کہا کہ سلام ہے ہمارے ان شہدائے پاکستان پہ کہ جن کے خون سے آج پورا ملک پاک ہوگیا ہے، ان کے خون کی تاثیر ہمارے جوانوں کے رگوں میں دوڑتا ہے کہ وہ کٹ تو جاتے ہیں مگر ظالم کے سامنے جھکتے نہیں ہیں، ثابت علی ساجدی نے کہا کہ ہماری افواج سے وہی قوتیں لڑ رہی ہیں، جنہوں نے ملک میں امن و امان خراب کیا ہوا ہے ، پاراچنار کے بازار میں ہونے والے بم دھماکوں اور انسانیت کے قتل و غارت کے واقعات کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کو قاتل اور مقتول کی تمیز کرنی چاہیئے، دہشتگردوں پر رحم اور ان کو سزائیں معاف کرنا دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہے، ملت میں بیچینی کو ختم کرنے کے لیئے دہشتگردوں کو سرعام سزا اور جلد انصاف فراہم کیا جائے، انہوں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اس کی تاریخی حیثیت میں بحال کر کے اسرائیل کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے، پروگرام کے آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم نظر آتش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲