اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے باب العامود میں چند فلسطینیوں نے چاقووں سے اسرائیلی فوجیوں پرحملہ کیا اور ہونے والی جھڑپوں میں ایک خاتون صیہونی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ان جھڑپوں میں صیہونی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 4 فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ کے بعد صیہونی فورسز نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ جاری کردیا۔دوسری جانب صیہونی فورسزنے غرب اردن کے کفر قدوم علاقے پر فلسطینیوں کے ہفتہ وار پر امن مظاہرے پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲