15 جون 2017 - 12:05
ایرانی کا لندن میں آتشزدگی واقعے پر اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ روز لندن کی کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ روز لندن کی کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی کے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نےاپنے ایک بیان میں ایرانی قوم اور حکومت جانب سے 'گرینفل' نامی بلند رہائشی ٹاور میں آتشزدگی کے واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی لندن کی ایک 24 منزلہ بلند عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ١٢ بتائی گئی ہے جبکہ  50 زخمی ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲