اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیرجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوج کی آمادگی انتہائی نچلی سطح پر ہے جو بہت ہی تشویشناک ہے۔
امریکی وزیرجنگ جمیز میٹس نے امریکی کانگریس میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ انہیں فوج کی آمادگی پر تشویش ہے درخواست کی کہ امریکی فوج کو چاہئے کہ وہ دنیا کے دیگر ملکوں میں اپنے کچھ فوجی اڈے بند کردے - انہوں نے ایوان نمائندگان کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دنیا کے دیگر ملکوں میں اضافی فوجی اڈوں کو دوہزار اکیس سے بند کردے - امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ افغانستان میں بھی امریکا کی موجودگی پر نظر ثانی کی جانی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲