اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکہ نے قطر کی فوجی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔
قطر نے ریاض، ابوظہبی اورمنامہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے جہاز قطر کی سمندری حدود میں آئے تو ان پر گولا باری کی جائے گی۔
قطر نے جنوبی سرحدوں پر سعودی عرب کی ممکنہ فوجی کارروائی کے مد نظر اپنی مسلح افواج کو الرٹ کر دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ قطر کی فوجی سرگرمیاں امریکی افواج کے آپریشن اور قطر کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں ڈالے گی۔
یاد رہے کہ اس خطہ میں امریکہ کا سب سے اہم فوجی اڈا العدید قطر میں واقع ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، بحرین نے قطر سے اپنے تعلقات ختم کرتے ہوئے اس پر اپنی تمام سرحدوں کو بند کر دیا تھآ۔
ان ممالک کے بگڑتے تعلقات نے اس خطہ کو شدید اور حساس خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲