5 جون 2017 - 13:05
روس میں اکیسواں عظیم عالمی اقتصادی اجلاس

روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں اکّیسواں عظیم عالمی اقتصادی اجلاس شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں یہ عظیم عالمی اقتصادی اجلاس ایسی حالت میں شروع ہوا ہے کہ مغرب کی معیشت اس وقت بدحالی سے دوچار ہے اور براعظم ایشیا اور لاطینی امریکہ میں نئے اقتصادی مراکز قائم ہو چکے ہیں۔روس میں جاری اس عظیم اجلاس میں، اہم عالمی مسائل و مشکلات خاص طور سے اقتصادی، تجارتی اور مالی مسائل، مشرق وسطی کی صورت حال اور مختلف ممالک کے تعلقات اور دنیا کے مستقبل جیسے موضوعات پر غور کیا جائے گا۔اس اجلاس میں ایک بڑے اقتصادی اتحاد اور سیکورٹی معاہدے کی حیثیت سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169