اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر دفاع خالد العطیہ امیر قطر سے منسوب حالیہ اظہارات کے بارے میں جائزہ لے رہے تھے کہ اس دوران ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس ميں وہ بال بال بچ گئے ہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب نے قطر کے بادشاہ کا تختہ الٹنے اور قطر میں بغوات کی دھمکی دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169