اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار فورس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبہ مآرب کے صرواح قصبے کے مختلف علاقوں میں سعودی اتحاد کے پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا-
اطلاعات کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے نجران علاقے کی الفواز چھاؤنی پر یمنی فوجیوں کے حملے میں بھی چھے سعودی فوجی ہلاک ہوئے ہیں-
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سنیچر کو بھی صوبہ صنعا اور الجوف میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملے کئے جن میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں ان کا جنگی ساز و سامان بھی تباہ ہوا-
.......
/169