اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ايراني صدر نے اسلامي ممالك كے اپنے ہم منصبوں كو ماہ رمضان كي آمد پر مباركباد ديتے ہوئے كہا ہے كہ ہميں اميد ہے كہ رمضان المبارك ميں تشدد اور دہشتگردي كے خاتمہ كے لئے اسلامي قوموں كے درميان برادرانہ تعلقات مزيد مضبوط ہوجائيں گے.
يہ بات 'اسحاق جہانگيري' نے ہفتے كے روز اپنے ايك پيغام ميں ماہ رمضان كي آمد كے سلسلے ميں اسلامي ممالك كے نائب صدور كے نام اپنے پيغامات ميں كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم نے اسلامي ممالك كي اقوام كو ماہ رمضان المبارك كي آمد پر مباركباد پيش كرتے ہيں اوع تمام مسلم قوموں اور حكومتوں كے لئے نيك خواہشات كا اظہار كرتے ہيں.
انہوں نے تشدد اور دہشتگردي كے خاتمے كے لئے مسلم ممالك اور پوري دنيا كے درميان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات بڑھانے پر زور ديا.
تفصيلات كے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران اور كئي عرب ممالك ميں ماہ رمضان كريم كے بابركت مہينے كا آغاز آج بروز ہفتہ ہوگيا ہے.
رمضان المبارك كا چاند ديكھنے كي كميٹي نے اعلان كيا تھا كہ ہجري سال 1438 كے ماہ رمضان كا آغاز ہفتہ سے ہوگا.
رمضان اسلامي كيلنڈر كا نواں مہينہ ہے،يہ وہ با بركت مہينہ ہے كہ جس ميں دنيا بھر كے مسلمانوں نے پورے مہينے طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تك حالت روزہ ميں رہتے ہوئے مذہبي عقيدت ،صدقہ اور عبادت ميں دن گزارنا ہوتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲