اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں شامی فوجیوں کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہونے والی جھڑپوں میں متعدد داعش دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
شام میں روسی فضائیہ کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں ہونے والی بمباری سے داعش کے120 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ داعش کے دہشتگرد علاقے سے فرار ہونے کے موقع پر ہلاک ہوئے۔
شام کے شہر رقہ میں روس کے طیاروں کے حملوں میں دہشتگرد گروہ داعش کے ہتھیاروں سے بھرے 32 ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔
دوسری جانب شامی فورسز نے داعش کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ کے بعد حمص کے جنوب مشرقی علاقے کوداعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا۔ ہونے والی جھڑپوں میں کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲