25 مئی 2017 - 09:23
ایڈمیرل شمخانی کا ایران، ترکی قومی سلامتی اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی اداروں کے درمیان منظم روابط کے قیام پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے قومی سلامتی اداروں کے درمیان منظم روابط کے قیام پر زور دیا.

یہ بات ایڈمیرل 'علی شمخانی' نے گزشتہ روز روس میں منعقدہ آٹھویں بین الاقوامی سلامتی کانفرنس کے موقع پر ترکی کے مشیر قومی سلامتی 'سیف اللہ حاجی مفتی اوغلو' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی صورتحال کی بناپر دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مسلسل مذاکرات ضروری ہے.

سیف اللہ حاجی مفتی اوغلو نے اس ملاقات پر اپنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی تنظیم کے ساتھ دونوں ممالک کے مفادات کے لئے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دونوں دلچسبی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں بدھ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران،روس، عراق اور شام کے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان پہلی بار چارفریقی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد انسداد دہشتگردی پر مشترکہ تعاون کو مزید فعال کرنا تھا.

منعقدہ اجلاس میں 100ممالک کے وفدوں نے شرکت کی ہیں جس میں ایڈمیرل شمخانی علاقائی بحران، کشیدگی اور دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی پوزیشن کی وضاحت کریں گے.

منعقد ہونے والے اجلاس کا مقصد معلوماتی اور سائبرسپیس کی سیکورٹی، علاقائی اور عالمی خطرات اور چیلنجوں کا جائزہ لینا اور اس بحرانوں کے رجحان سے نمٹنے کے مناسب طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

یہ نشست منگل کے روز روس کے شمالی علاقے میں منعقد ہوئی.

ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل 'علی شمخانی' اور ان کے روسی ہم منصب 'نیکولائی پیتروشف' سمیت عراقی مشیر قومی سلامتی فالح فیاض اور ان کے شام ہم منصب 'علی مملوک' اس مشترکہ نشست میں شریک تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲