23 مئی 2017 - 17:30
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارکباد

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹرش نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی کو ایران کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹرجنرل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایرانی صدر اور ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے ایران کو خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا خطے میںم ثبت کردار قابل تعریف ہے اور امید ہے کہ ایران اقوام متحدہ کے ساتھ اپنا مٹـت تعاون جاری رکھےگا۔

.......

/169