اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونیوں کا ایک جاسوسی ڈرون طیارہ فلسطین اور لبنان کی مشترکہ سرحد پر گر کر تباہ ہوگیا۔
اسرائیل کا «skylark» جاسوسی ڈرون «عیتا الشعب» علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ لبنان کے جنوب اور فلسطین کے شمال میں واقع ہے۔
«skylark» جاسوس ڈرون نہایت ہی ہلکا طیارہ ہے جس کا وزن 7 کیلو سے زیادہ نہیں ہے۔ اس کی لمبائی ڈیڑھ میٹر اور چوڑائی 3 میٹر ہے۔
یہ ڈرون طیارہ ڈیڑھ سے 3 گھنٹے تک پرواز اور تقریبا 40 کیلومیٹر کا راستہ طے کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲