23 مئی 2017 - 08:47
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں کفن پوش اجتماع+ تصاویر

بحرین میں ہزاروں افراد نے الدراز کے علاقے میں معروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں کفن پوش مظاہرہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کفن پوش اجتماع آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف عدالتی فیصلے کے خلاف منعقد ہوا۔ مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ہر قسم کے حملے پر آل خلیفہ کی حکومت کو متنبہ کیا۔

دوسری جانب بنی جمرہ اور باربار کے علاقے کے عوام آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں پیدل چل کر الدراز پہنچے۔

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف پر حملہ کرنے کے لئے آل خلیفہ کی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ کی حکومت نے اتوار کے روز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی جائیداد کو ضبط کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بحرین کے عوام نے اس فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ بحرین میں 2011 سے آل خلیفہ کی حکومت بے گناہ اور نہتے عوام کو سرکوب کررہی ہے۔

آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں ایک بحرینی نوجوان «محمد كاظم محسن زين الدين» شہید


۔۔۔۔۔۔۔
/169